تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے بعد عوامی تحریک نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دھرنے میں شریک عوامی تحریک بھی پاکستان تحریک انصاف کے نقش قدم پر چل پڑی اورڈاکٹرطاہرالقادری نے بھی فیصل آباد اور لاہور میں جلسوں کا اعلان کردیا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ انقلاب مارچ کو 50دن ہوگئے ہیں اورآج سے ملک گیرتحریک کا آغاز کردیاگیاہے ، کارکنان عید الاضحی پر دعوتیں نہ اُڑائیں بلکہ تیاریاں کریں جنہیں پہلے بھی گولیاں بھی نہ روک سکیں ۔

اتحادیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ عوامی انقلاب کے لیے پہلا شہرفیصل آباد منتخب کیاہے جو پنجاب کادل ہے اوریہاں دھوبی گھاٹ میں 12اکتوبرکو جلسہ ہوگاجبکہ مینارپاکستان گراﺅنڈ میں 19اکتوبرکو جلسہ منعقد کیاجائے گااوروہ توقع کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب جلسوں کے انعقادر میں کوئی رکاوٹ پیدانہیں کرے گی ۔

یادرہے کہ تحریک انصاف بھی ملک بھر میں جلسوں کا آغاز کرچکی ہے اور جلسوں سے خطاب کے بعد عمران خان دوبارہ دھرنے میں پہنچ جاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -