پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان امید کی کرن ہیں : عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی

پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان امید کی کرن ہیں : عطاءاللہ خان ...
پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان امید کی کرن ہیں : عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی

  

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکار کی حیثیت سے دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کرنیوالے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہاہے کہ پاکستان کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتاہے ، عمران خان ہی پاکستان کا مستقبل بدل سکتے ہیں اوریقین ہے کہ وہ ’قمیض تیری کالی ‘والے گانے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کاکہناتھاکہ میانوالی کی دھرتی جان سے زیادہ عزیز ہے ،  میراخواب ہے کہ دنیا کی ہرخوبصورت چیز کو میانوالی لے آﺅں۔ اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ ہی وجود میں آنیوالے کئی ممالک بہت آگے نکل گئے ہیں لیکن پاکستان اُس طرح ترقی نہیں کرسکا جس طرح کرنی چاہیے تھی ، کوئی بات نہیں ، عمران خان امیدکی کرن ہیں ۔

مزید :

تفریح -