پاکستان عوامی تحریک کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر لقادری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لے گی اور عوام کو صاف ستھرے نمائندے مہیا کر کے پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی تاکہ پارلیمنٹ کو مکمل طور پر عوام کی نمائندہ بنا کر عوامی فیصلے کئے جائیں۔ انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا مزید ان چوروں اور لٹیروں کو ملک کو لوٹنے کا موقع نہیں دیں گے، انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ میں آئیں گے اور اس نظام کو بدلیں گے، ہمارا منشور بھی ان ظالموں سے ٹکرائے گا ، ٹکٹوں کا فیصلہ بھی عوام کریں گے اور عوامی تحریک کو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنائیں گے۔