کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
کراچی میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ صحت صوبہ سندھ نے گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں ایک اور پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد اس علاقے میں رواں سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 9ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے 18ماہ کے محمد اویس میں پولیو وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے اور کراچی شہر میں کیسوں کی مجموعی تعداد 17ہو گئی ہے۔ یاد رہے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے چند دن قبل ہی پاکستان کو پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر 10پولیو کیسز میں 9کیسز کا تعلق پاکستان سے ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -