اسلام آباد میں جاری دھرنے برطانوی خفیہ ایجنسی کی سازش ہیں: ہارون الرشید کا انکشاف

اسلام آباد میں جاری دھرنے برطانوی خفیہ ایجنسی کی سازش ہیں: ہارون الرشید کا ...
اسلام آباد میں جاری دھرنے برطانوی خفیہ ایجنسی کی سازش ہیں: ہارون الرشید کا انکشاف

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور کالم نگار ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ ہر کسی کا کوئی خاص منصوبہ ہوتا ہے اور وہ اس پر کام کرتا ہے، وفاقی دارلحکومت میں جاری دھرنے دراصل برطانیہ کے خفیہ ادارے MI-6 کی سازش ہیں، یہ ایجنسی سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور مختلف عناصر شروع سے ہی ان کا حصہ رہے ہیں۔ ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا عمران خان کے بھی دوسرے تمام افراد کی طرح اپنے منصوبے ہیں اور وہ ان کو عملی جامہ پہنارہے ہیں لیکن عمران خان کو کوئی استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ وہ ہر بات عوام کے سامنے لے آتے ہیں، میرا خیال ہے وہ شعوری طور پر اس منصوبے کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -