متحدہ عرب امارات ،نقلی آئی فون 6رکھنے والوں کےلئے بری خبر
دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) آئی فون6 کی سرکاری لانچ کے بعد اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جعل سازوں نے آئی فون6 ہینڈ سیٹ کے جعلی فون تیار کر لئے ہیں۔ متحدہ عرب عمارات میں مذکورہ فون کی سرکاری لانچ کے چند دنوں میں حکام نے بہت سے آئی فون6کے جعلی سیٹ قبضے میں لے لئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی طرف سے آئی فون6 کے شائقین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فون خریدنے سے پہلے متعلقہ حکام سے مشورہ کر لیں۔ متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون میں متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے متحدہ امارات میں آئی فون6 کی غیر قانونی اور جعلی فروخت کے بارے میں سرکاری سطح پر تفتیش کرنے کا پروگرام بنایا تھا اس انوسٹی گیشن کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں سے جعلی آئی فون6 کی ایک سسیریز پکڑ کر قبضے میں لے لی ہے اورTRA نے اس تفتیش پر انحصار کرتے ہوئے لوگوں کی آگاہی کے لئے سفارشات کی ایک لسٹ بھی شائع کی ہے تاکہ وہ اس کی غیر قانونی اور جعلی خرید سے بچ سکیں بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جعلی آئی فون6 کی فروخت کے واقعات دو ماہ قبل چین میں بھی رونما ہو چکے ہیں اور یہ جعلی فروخت اس وقت سامنے آئی جب ابھی ایپل کمپنی نے سرکاری طور پر آئی فون6 فروخت کےلئے پیش بھی نہیں کیا تھا۔