ملتان ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کی نہیں عامر ڈوگر کی حمایت کر رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی

ملتان ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کی نہیں عامر ڈوگر کی حمایت کر رہے ...
ملتان ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کی نہیں عامر ڈوگر کی حمایت کر رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءسید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی حمایت نہیں عامر ڈوگر کی حمایت کر رہے ہیں، ایک شخص بدستور خود کو تحریک انصاف کا صدر کہ رہا ہے جبکہ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑ رہا ہےجبکہ اسے ن لیگ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عامر ڈوگر کی حمایت کا فیصلہ اصولی بنیاد پر کیا، انہوں نے تبدیلی کی خاطر استعفٰی دیا ہے۔عامر ڈوگر نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹکٹ مانگا تھا لیکن نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم آپ میں شدید اختلافات بھی رکھتے ہوں لیکن بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -