عمران خان کہتے رہے مگرنہ استعفیٰ آیا اورنہ نیا پاکستان بنا: پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان روزانہ کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹے الزامات اور دعوے کرتے رہے ہیں مگر نہ تو وزیر اعظم نواز شریف مستعفی ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی نیا پاکستان بن سکا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوصرف وہ جمہوریت پسند ہے جس میں عمران خان وزیر اعظم ہوں، زہریلی زبان کا استعمال کسی روزعمران خان کے سامنے آئے گا،انہوں نے کبھی ’گو طالبان گو‘ کا نعرہ نہیں لگا یااور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کھل کر حمایت کرنے سے بھی ڈرتے ہیں۔