سعودی پولیس نے ’حج ٹور آپرئیٹرز ‘کو خبردار کر دیا

سعودی پولیس نے ’حج ٹور آپرئیٹرز ‘کو خبردار کر دیا
سعودی پولیس نے ’حج ٹور آپرئیٹرز ‘کو خبردار کر دیا

  

جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے حج کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس مقدس فریضے کو مال بٹورنے کے لیے وی آئی پی حج یا فائیو سٹار حج جیسے نام دے کر حاجیوں کو دھوکہ نہ دیں اور ایسے ناموں سے حج پیکج متعارف کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

روڈ سکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل خالد القحطانی کا کہنا ہے مملکت کے اندر اور باہر کئی حج کمپنیاں ایسی قابل مذمت اصطلاحات استعمال کر رہی ہیں جن سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گویا وہ کسی سیاحتی پیکج کی مارکیٹنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے ، یہ کوئی سیر و تفریح کا پروگرام نہیں کہ جسے وی آئی پی اور فائیو سٹار جیسے ناموں سے فروخت کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حج کے نام پر جعلسازی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور بلا اجازت حج کے لیے آنے والے 98 ہزار لوگوں کو واپس بھیجا گیا ہے جبکہ 44600 کاریں بھی قبضہ میں لی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -