آن لائن حج رجسٹریشن میں دھاندلی کے الزامات

آن لائن حج رجسٹریشن میں دھاندلی کے الزامات
آن لائن حج رجسٹریشن میں دھاندلی کے الزامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے متعارف کرائی گئی سستے حج کی آن لائن رجسٹریشن میں متعدد مسائل کا انکشاف ہو اہے جس سے حجاج سخت پریشانی کا شکار ہیں۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد عمران ریاض سیمنٹ کمپنی کے ملازم ہیں اور انہوں نے بھی سستے حج کیلئے آن لائن رجیسٹریشن کروائی تھی لیکن انہوں نے فراہم کی گئی خدمات پر قدم اطمینان کا اظہار کیا۔بھارت سے تعلق رکھنے والے سید خواجہ افضل نے بتایا کہ ان کیلئے آن لائن پورٹل کے ذریعے حج کی رجسٹریشن توقع کے برعکس شدید مسائل کا باعث بنی۔انہیں حج آپریٹر کی طرف سے صبح 6بجے ریاض سے روانگی کیلئے بلوایا گیا لیکن طویل انتظار کے بعد دن ایک بجے روانہ کیا گیا ان کا کہنا ہے کہ انہیں 2004ماڈل کی پرانی بس پر سوار کروایا گیا جسے استعمال کرنے کی قانونی اجازت نہیں۔دیگر کئی مقامی حجاج نے بھی اسی قسم کے مسائل کی شکایت کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -