دنیا کا سب سے چھوٹا ائیر کنڈیشنر، ہاتھ پر بھی باندھ سکتے ہیں

دنیا کا سب سے چھوٹا ائیر کنڈیشنر، ہاتھ پر بھی باندھ سکتے ہیں
دنیا کا سب سے چھوٹا ائیر کنڈیشنر، ہاتھ پر بھی باندھ سکتے ہیں

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک) گرمی سے نجات کیلئے ہزاروں لاکھوں روپے کا بجلی کا بل بنانے والے مہنگے اے سی کو بھول جائیں کیونکہ اب ایک ایسا ننھا سا اے سی آگیا ہے کہ جسے آپ ایک گھڑی کی طرح کلائی پر پہن سکتے ہیں اور یہ سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کا کام بھی کرے گا۔ یہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی مشہور امریکی یونیورسٹی MIT کے چار طلباءنے ایجاد کی ہے۔ گھڑی کی طرح نظر آنے والے اس چھوٹے سے اے سی کو کلائی پر پہننے کے بعد یہ خود ہی جسم کا درجہ حرارت نوٹ کرکے اسے نارمل کرنے کا کام شروع کردے گا۔ اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہوگا تو اس کی سبز بتی آن ہو جائے گی اور یہ ٹھنڈی لہروں سے جسم کا درجہ حرارت کم کرے گا جبکہ جسم سرد ہونے پر اس کی اورنج رنگ کی بتی آن ہوجائے گی اور یہ جسم کو گرمی پہنچانا شروع کردے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کلائی میں خون کی شریانیں جلد کی سطح کے قریب ہوتی ہیں اور یہاں فراہم کی جانے والی ٹھنڈک یا حرارت تیزی سے سارے جسم میں منتقل ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گرمی سے نجات کیلئے کلائیوں کو ٹھنڈا کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ابتدائی تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور عنقریب اس ایجاد کو بڑے پیمانے پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -