عوامی ہونے کے چکر میں حکمران پاﺅں تڑوا بیٹھا

عوامی ہونے کے چکر میں حکمران پاﺅں تڑوا بیٹھا
عوامی ہونے کے چکر میں حکمران پاﺅں تڑوا بیٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی زندگی ان کے ملک کی طرح پردوں میں چھپی ہوئی ہے اور دنیا سے کٹے ہوئے اس ملک کے حاکم کل کے بارے میں کم ہی کوئی بات دنیا کو پتا چلتی ہے۔ حال ہی میں کم جونگ ملک بھر کے دورے پر نکلے اور عوام سے محبت دکھانے کیلئے کئی جگہ پیدل چل کر گئے۔ نازونعم کے عادی حکمران کو یہ کوشش مہنگی پڑ گئی اور مغربی میڈیا کے مطابق ان کے دونوں پاو¿ں پر زخم بن گئے ہیں اور ٹخنے فریکچر ہوچکے ہیں۔
جنوبی کوریا میں موجود زرائع کے مطابق شمالی کوریا کے مطلق العنان حاکم کا وزن بہت بڑھ چکا ہے اور وہ سخت زندگی کے عادی بھی نہیں اس لئے عوامی رابطے کی پرمشقت مہم کا ان کی صحت پر برا اثر پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ کئی دن سے ہسپتال میں ہیں اور یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے ان کی علالت کو تسلیم کیا ہے اور ان کے ہسپتال میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کم جونگ اپنی مہم کے دوران فوجی اور عوامی کرامز پر گئے اور جگہ جگہ لوگوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شمالی کوریا کے بارے میں یہ رائے عام پائی جاتی ہے کہ اس کی حکومت سخت جابرانہ رویہ استعمال کرکے عوام کا استحصال کرتی ہے اور ”رہنمائے اعظم“ کم جونگ کے منہ سے جوبات نکل جائے وہی قانون ہوتی ہے۔