وہ پھل جو آپ کو موٹاپے سے نجات دلائے

وہ پھل جو آپ کو موٹاپے سے نجات دلائے
وہ پھل جو آپ کو موٹاپے سے نجات دلائے

  

لندن (نیوز ڈیسک) آپ نے یہ کہاوت تو سنی ہو گیAn Apple a day Keeps the Doctor Awayلیکن ایک سٹڈی کے مطابق سبز رنگ کا آسٹریلیائی سیبGremny Smith موٹاپا روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ سبز چمک دار سیب کھانے سے لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان کا پیٹ بھرا ہوا ہے ، لہٰذا یہ سیب لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکے رکھتا ہے۔ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ یہ سیب اس دوست بیکٹیریا کو بڑھاوا دیتا ہے جو ہمارے جسم میں رہتے ہوئے بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا اور انسان محسوس کرتا ہے کہ اس کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔ یہ تحقیق ایک جریدے فوڈ کیمسٹری میں چھپی ہے اس تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اس پھل میں کچھ ہضم نہ ہونے والے مرکبات پائے جاتے ہیں جن میں فائبرز اور پولی فینول بھی شامل ہیں جن پر معدے میں پائے جانے والے تیزاب کا کچھ اثر نہیں ہوتا اور جب وہ سالم حالت میں آنتوں میں پہنچتے ہیں تو آنتوں میں موجود بیکٹیریا سے ان میں خمیر پیدا ہو جاتا ہے اور یوں آنتوں میں موجود دوست بیکٹیریا ان کی افزائش میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے سیب کی بہت سی اقسام کو چوہوں پر ٹیسٹ کیا تاکہ پتا چل سکے کہ کون سا سیب زیادہ دوست بیکٹیریاز پیدا کرتا ہے، سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے کہ گرینی سمتھ سبز سیب، سیب کی دیگر اقسام مثلاً گولڈن ڈیلیشئیس، گالا بری برن وغیرہ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ جن چوہوں کو سیب کی دیگر اقسام دی گئی تھیں وہ سبز سیب کھانے والے چوہوں کی نسبت موٹے ہو گئے تو سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے کہ موٹاپے کا شکار لوگوں کی آنتوں میں بیکٹیریا کا توازن خرابی پیدا کرتا ہے اور جس سے ان کا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے اور ان میں بھوک کا احساس بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح یہ تحقیق مستقبل میں موٹاپے کے علاج میں معاون ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -