سام سنگ نے نیا سمارٹ فون انتہائی کم قیمت پر متعارف کروا دیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) سام سنگ نے بھارتی مارکیٹ میں اپنا نیا ایور سلفائی سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے جس کا نام گلیکسی گرینڈ پرائم رکھا گیا ہے جس میں پانچ میگاپگزل فرنٹ کیمرہ بھی موجود ہے اور اس کی قیمت صرف 15499 روپے ہے۔ اس میں موجود فرنٹ کیمرہ85ڈگری وائیڈ اینگل لینز کا حامل ہے جس کی ریزو لیوشن 960X450P ہے فون ہذا میں 1.29GHz کاکور پروسیسر کام کرتا ہے اور1جی بی ریم موجود ہے۔ اس میں8جی بی انٹرنیٹ ڈیٹا سٹور کیا جا سکتا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کی مدد حاصل ہے جس کی صلاحیت64 جی بی تک ہے۔ فون کا Rear کیمرہ 8ایم پی تصویریں لے سکتا ہے اور اس میںایل ای ڈی فلیش لائٹ بھی موجود ہے۔ اس کے علاووہ گلیکسی گرینڈ پرائم سمارٹ فون میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔2G 3G وائی فائی بلیو ٹوتھ4.0 اور ایک روز لمبی بیٹری ٹائمنگ، مائیکرو 2.0USB۔