جیب میں رکھے ہوئے موبائل کو چارج کرنا ممکن

جیب میں رکھے ہوئے موبائل کو چارج کرنا ممکن
جیب میں رکھے ہوئے موبائل کو چارج کرنا ممکن

  

نیو یارک(نیوز ڈیسک)اہم کال آئی ہو اور آپ کا فون کال کے درمیان میںبند ہو جائے تو آپ کو یقینا برا لگتا ہے بعض اوقات بڑے اہم لمحات میں آپ کی بیٹری جواب دے جاتی ہے جو پریشانی کا سبب ہوتی ہے لیکن اب ایسی باتیں قصہ پارینہ بن چکیں۔امریکہ میں ایک سائنسدان نے ایک ایسی ڈیوائس ایجاد کرلی ہے جو فاصلے سے آپ کے فون کو چارج کر سکتی ہے خواہ یہ آپ کی جیب ہی میں کیوں نہ پڑا ہو، لہٰذا اس ضمن میں اب آپ کو زحمت اٹھانے کی ضرورت نہیں۔نیا میگمیمو آپ کے آئی فون 4کو 12انچ کے فاصلے سے 5گھنٹے میں چارج کر سکتا ہے۔ MegMimo فون چارج کرنے کے لئے مقناطیسی فیلڈ استعمال کرتا ہے اس کے ٹرانس میٹر میں بہت سی کوائلز لگی ہوئی ہوتی ہیں جو میگنیٹک فیلڈ کو پیدا کرتی ہیں جب فون ان کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو اس کی موجودگی ظاہر ہو جاتی ہے اس ڈیوائس کے ذریعے آپ فون جیب سے نکالے بغیر ہی چارج کر سکتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -