جلد کو ترو تازہ رکھنے کےلئے آسان نسخے

جلد کو ترو تازہ رکھنے کےلئے آسان نسخے
جلد کو ترو تازہ رکھنے کےلئے آسان نسخے

  

لندن (نیوز ڈیسک) اپنی جلد کو صاف اور چمکدار رکھنے کا اولین اصول ہے کہ پہلے اپنے چہرے کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے کیوں سارا دن ہمیں دھویں اور آلودگی کا سامنا رہتا ہے لہٰذا چہرے پر بڑی گرد صاف کرنا انتہائی ضروری ہے اس مقصد کے حصول کے لئے اپنے چہرے کو صاف پانی سے اچھی طرح دھوئیں اور ایسا فیس کلینر استعمال کریں جو آپ کی جلد سے مطابقت رکھتا ہو۔

سورج سے جلد کی حفاظت کریں

قطع نظر اس کے کہ موسم گرم ہے یا سرد چہرے سن بلاکر کا استعمال انتہائی ضروری ہے لہٰذا گھر سے نکلنے سے قبل اس بات کا یقین کرلیں کہ آپ نے چہرے پر سن سکرین استعمال کرلی ہے سن سکرین کے استعمال سے بڑھتی عمر کے آثار بھی کم ہوتے ہیں۔

موئسچرائز کا استعمال

روزانہ جلد کو موئسچرائز کرنا ضروری ہے اس کے علاوہ ہفتے میں ایک بار موئسچرائزنگ ماسک کا استعمال بھی کریں۔

ہونٹوں کو نظر انداز مت کریں

ہم اکثر جلد کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں لہٰذا ہونٹوں کی خشکی دور کرنے کے لئے گاہے بگاہے پٹرولیم جیلی لگاتے رہیں۔

اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں

بہت زیادہ میک اپ کا استعمال آنکھوں کو متاثر کرتا ہے لیکن آپ کو چاہئے کہ سونے سے قبل میک اَپ اتار کر سوئیں آنکھوں کو چند گھنٹوں کے وقفے سے ٹھنڈے پانی سے دھوتے رہیں تاکہ ان کی خشکی دور ہو سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -