عراقی فضائیہ کی سنگین غلطی ،داعش میں خوشی کی لہر
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے خلاف لڑائی میں عراقی افواج کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ اس کے پائلٹوں نے اپنی افواج کے بجائے آئی ایس کے علاقے میں خوراک و ادویات اور اسلحہ گرا دیا جس سے پہلے سے پریشان حال عراقی فوجیوں کی حالت اور ابتر ہوگئی ہے۔امریکی ٹی وی سی این بی سی کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے رکن حکیم الزاملی نے اعتراف کیا ہے کہ یہ غلطی ہوئی ہے اور اس کا ذمہ دار عراقی کمانڈروں اور نا تجربہ کار پائلٹوں کو قرار دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے آئی ایس کے جنگجوو¿ں کو بہت فائدہ ہوا اور یہ امداد عراقی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنی ۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے آئی ایس کے خلاف فضائی کاروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے لیکن عراقی افواج کی کمزور حالت آئی ایس کے خلاف مو¿ثر کاروائی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔