مہمانوں کو کھانا کھلانے کےلئے سعودی دولہے کا منفرد اقدام

مہمانوں کو کھانا کھلانے کےلئے سعودی دولہے کا منفرد اقدام
مہمانوں کو کھانا کھلانے کےلئے سعودی دولہے کا منفرد اقدام

  

 جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شادی کے اخراجات یقینا بہت زیادہ ہوتے ہیںاور ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ ان میں کمی کا کوئی راستہ نکالا جائے۔سعودی عرب میں ایک دولہے نے اس کا دلچسپ حل نکالتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ولیمے کے لیے گوشت مفت حاصل کیا جائے۔ان صاحب نے اپنے مہمانوں کی شاندار ضیافت کے لیے ایک قریبی فارم سے 12 بھیڑیں چوری کر لیںاور انہیں ایک ریسٹورنٹ والے کے پاس پہنچا دیاتاکہ وہاں انہیں ذبح کر کے مزے مزے کے کباب بنائیں جائیں۔دوسری جانب کسان کو بھی جلد خبر ہی ہو گئی کہ ایک درجن بھیڑیں غائب ہو چکی ہیںجس پر اس نے علاقے کے سارے ریستورانوں میںجا کر تلاش شروع کر دی۔آکر ایک ریسٹورنٹ میں وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی سب بھیڑیں موجود تھیں اور ملازمین انہیں ذبح کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔کسان کے انکشافات پر دولہے کو بلوا لیا گیا اور وہ پولیس کو بلوانا چاہ رہا تھا کہ کچھ اہل علاقہ نے بیچ بچاو¿ کروا دیا اور بلآخر دولہے نے بھیڑوں کی رقم ادا کر کے اور معافی مانگ کر جان بخشی کروائی۔

مزید :

بین الاقوامی -