سوئیوں والی گولی جو آپ کھائیں اور صحت اچھی ہو جائے

سوئیوں والی گولی جو آپ کھائیں اور صحت اچھی ہو جائے
سوئیوں والی گولی جو آپ کھائیں اور صحت اچھی ہو جائے

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک)ٹیکے کی سوئی سے ڈرنے والوں کے لیے ایک دلچسب ایجاد سامنے آ گئی ہے جو ایک گولی ہے لیکن اس کے اوپر ننھی ننھی سوئیاں لگی ہیں جو درد کے بغیر ٹیکے کا کام کریں گی ۔یہ نئی قسم کی گولی امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے ۔اس کی لمبائی دو سینٹی میٹر اور موٹائی ایک سینٹی میٹر ہے اور اس کے اوپر پانچ ملی میٹر لمبائی کی سٹین لیس سٹیل کی درجنون سوئیاں لگی ہیں ۔اگر آپ ان سوئیوں سے خوفزدہ ہو رہے ہیں تویہ جان لیں کہ ان کو خصوصی مادے سے ڈھانپاجائے گاجیسا کہ کیپسول بنانے کے لیے استعمال ہو تا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نظام انہضام میں پہنچ کر سوئیو ںکے زریعے دوا خون کی نالیوں میں پہنچ جائے گی اور پھر یہ گولی بڑی آنت کے زریعے خارج ہو گی اور اس سارے عمل کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہو گی ۔اس گولی کے ابتدائی تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور اسے ٹیکے کی جگہ متعارف کروانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -