ظالم امریکی ماں نے اپنے معصوم بچے کو غلطی پر خوفناک سزادے ڈالی

ظالم امریکی ماں نے اپنے معصوم بچے کو غلطی پر خوفناک سزادے ڈالی
ظالم امریکی ماں نے اپنے معصوم بچے کو غلطی پر خوفناک سزادے ڈالی

  

نیویارک ( نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک شقی القلب ماں نے اپنے 6 سالہ معصوم بچے کا گلا دبا دیا۔بوسٹن شہر سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون روتھ ویسکیز کے چار بچے ہیں جن کی عمریں سات ، چھ ، تین اور ایک سال ہیں۔اس کے چھ سالہ بیٹے نے چاکلیٹ والا دودھ بلا اجازت نکال کر پی لیا جس پر یہ خاتون اس قدر مشتعل ہو گئی کہ ننھے بچے کو ایک بیلٹ کے ساتھ مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کا گلا دبا دیا۔خوش قسمتی سے بچہ شدید چوٹوں کے باوجود زندہ بچ گیا۔پولیس کو تحقیقات کے دوران مزید خوفناک معلومات ملیں۔بچوں نے بتایا کہ ان کی ماں انہیں اکثر اکیلا گھر میں چھوڑ جاتی تھی اور اکثر انہیں الماری میںبند کر دیتی تھی۔خاتون کے ہمسایوں نے بھی اس بات پر شرمندگی کا اظہار کیا کہ اس قدر ظلم کے بارے میں وہ لاعلم تھے۔بچوں کو ایک رشتہ دار کے حوالے کر کے خاتون کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -