امریکی قیدی جیل سے فرار،حکام بالکل بے خبر

امریکی قیدی جیل سے فرار،حکام بالکل بے خبر
امریکی قیدی جیل سے فرار،حکام بالکل بے خبر

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ کی ایک ہائی سکیورٹی جیل میں ایک وکیل جب اپنے موکل سے ملنے گیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکے کے الزام میں قید وہ شخص تو وہاں موجود ہی نہیں ہے اور تب جیل حکام کو پتاچلا کہ قیدی تو دودن پہلے ہی فرار ہو چکا ہے ۔رائن واسکیز نامی 19سالہ شخص کو ڈاکے کے جرم میں قید کیا گیا تھا ۔وکیل کی آمد کے بعد حکام نے قیدی کو ڈھونڈنا شروع کیا اور یہ دیکھ کر سب ہکابکا رہ گئے کہ وہ کہیں موجود نہ تھا ،سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے معلوم ہو ا کہ بائبل کے مطالعے سے واپس آتے ہوئے قیدی چپکے سے ایک برآمدے سے ہوتا ہوا جیل کے ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے دروازے کے زریعے باہر نکل گیا۔جیل کی انتظامیہ نے شرمندگی چھپا نے کے لیے تلاش کی زبردست مہم شروع کی اور بلا ٓخر دو دن بعد رائن کو دوبارہ گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا گیا ہے اور اُسے فرار ہونے کے جرم میں 50ہزار ڈالر(تقریباً50لاکھ پاکستانی روپے)کا جرمانہ بھی کر دیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -