سکولوں میں مفت فراہم کیجانے والی کتب کی تیاری کا آغاز

سکولوں میں مفت فراہم کیجانے والی کتب کی تیاری کا آغاز

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں مفت فراہم کی جانے والی نصابی کتب کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے معیاری اور اغلاط سے پاک نصابی کتب کی بروقت فراہمی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کااظہار پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نواز ش علی نے حکومت پنجاب کے ایجوکیشن یکٹر روڈ میپ پروگرام کے تحت نئی تیار شدہ کتب کی پائلٹ ٹیسٹنگ کے سلسلہ میں ہونے والی ورکشاپ کے ممبران سے کیا اس ورکشاپ میں ایجوکیشن سیکٹر روڈ میپ پروگرام کے ارکان اور بورڈ کے اکیڈیمک سٹاف نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ماہرین تعلیم، اساتذہ اور طلبہ کے تاثرات لئے جارہے ہیں تاکہ آئندہ سال کے لئے نصابی کتب طلبہ کے ذہنی معیار اور جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تیار کی جائیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بورڈ کی ٹیمیں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے کررہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...