خصوصی بچوں کے تعلیمی پروگرام کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے،افسران سپیشل ایجوکیشن

خصوصی بچوں کے تعلیمی پروگرام کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے،افسران سپیشل ...

لاہور( خبرنگار) محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے افسران کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم کے بیشتر منصوبہ جات ضلعی حکومت کے زیر اہتمام مکمل ہوتے ہیں اور محکمہ خصوصی تعلیم صرف اعلیٰ سطح پر ان کی مانیٹرنگ کرتاہے ۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے پروگرام جس کے تحت اڑھائی لاکھ 2.5ملین خصوصی بچوں کی سماعت اور بینائی کی تشخیص اور آلات فراہم کرنا تھے یہ پروگرام محکمہ پلاننگ ڈویلپمنٹ کے ساتھ فائنل ہونا ابھی باقی ہے ۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...