ظالم چینی نے والدین کو قتل کرنے کے بعد ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کا دل دہل جائے گا

ظالم چینی نے والدین کو قتل کرنے کے بعد ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کا دل دہل ...
ظالم چینی نے والدین کو قتل کرنے کے بعد ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ کا دل دہل جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) حضرت انسان جب درندے کا روپ دھار لے تو وحشی ترین درندوں کو بھی پیچھے چھوڑجاتا ہے۔ مغربی چین کے صوبے ینان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی ایسی ہی عبرتناک مثال ہے کہ جس نے اپنے معمر والدین کو بے دردی سے قتل کردیا اور پھر اس قتل کو چھپانے کے لئے ہمسایوں کو بھی مارنا شروع کردیا اور حتیٰ کہ بچوں اور بزرگوں سمیت 17افراد کو ہلاک کردالا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان ایک عرصے بعد گاﺅں میں مقیم اپنے والدین کے ہاں آیا تھا کہ کسی بات پر مشتعل ہوگیا اور ماں باپ کو سنگدلی کے ساتھ قتل کردیا۔ جب اسے احساس ہوا کہ آس پاس واقع گھروں کے کچھ افراد نے اسے اپنے والدین کے پاس آتے دیکھا تھا اور وہ اسے پہچانتے ہیں تو انہیں بھی ہلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ اپنے والدین کے گھر کی ہمسائیگی میں واقع چھ گھروں میں باری باری گیا اور جو بھی ملا اسے قتل کردیا۔
درندہ صفت نوجوان کی وحشت کا نشانہ بننے والے سب سے کمسن فرد کی عمر تین سال جبکہ سب سے معمر شخص 72 سال کا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق وحشی مجرم کو صوبہ ینان کے دارالخلافہ کنمنگ سے جمعرات کے روز گرفتار کرلیاگیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -