آپ آج تک انڈہ غلط طریقہ سے چھیلتے آئے ہیں، درست طریقہ جانئے

آپ آج تک انڈہ غلط طریقہ سے چھیلتے آئے ہیں، درست طریقہ جانئے
آپ آج تک انڈہ غلط طریقہ سے چھیلتے آئے ہیں، درست طریقہ جانئے

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ کو انڈہ چھیلنا مشکل لگتا ہے اور صحیح طریقے سے یہ کام نہیں کرپاتے تو پریشان نہ ہوں ۔انڈے کو ابالتے ہوئے اگر پانی میں بیکنگ سوڈا ڈال دیا جائے تو انڈے کا چھلکا فوری طور پر اتر جائے گا۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انڈہ ابالنے کے بعداس کا چھلکا اتارتے ہوئے کافی وقت لگ جاتا ہے لیکن اگر آپ انڈے کو ابالتے ہوئے اس میں ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈاڈال دیں گے تو اس کا چھلکا پلک جھپکتے اتر جائے گا۔ایک امریکی ٹی وی کی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کچھ انڈے اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ان کی سفیدی چھلکے کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور چھلکا اتارنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اوپر بتائے گئے طریقے سے سفیدی سے چھلکا بآسانی اتر جاتا ہے۔اسے طرح آپ چاہیں تو انڈے کو فریج میں کچھ دن رکھنے کے بعد ابالنے پر اس کاچھلکا جلد اتر جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -