جو لوگ کھلی فضاءمیں بڑے ہوتے ہیں ان میں یہ بیماری پیدا نہیں ہوتی، ایسی سائنسی تحقیق کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا

جو لوگ کھلی فضاءمیں بڑے ہوتے ہیں ان میں یہ بیماری پیدا نہیں ہوتی، ایسی سائنسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) جو لوگ فارم یعنی کھلی آب وہوا میں پلتے بڑھتے ہیں ان میں الرجی کا خطرہ ان لوگوں کی نسبت کم ہوتا ہے جو دیہات یاشہروں میں بڑے ہوتے ہیں۔
جرنل Thoraxمیں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فارم پر تازہ ہوااور کم آلودہ فضا کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔تحقیق کاروں نے 14ممالک کے 10ہزار لوگوں کے ڈیٹا کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم پر بڑھنے والے لوگوں میں ناک اور دیگر الرجیز کے امکانات کم ہوتے ہیںاور ایسے افراد میں دمے کے امکانات بھی 54فیصد کم ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے پھیپھڑے دیگر افرادکی نسبت زیادہ مضبوط ہوتے ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -