ہمسائے کے بچے سے تنگ آئے انسان کا معصوم کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ کا دل بھی دہل جائے گا

ہمسائے کے بچے سے تنگ آئے انسان کا معصوم کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ کا دل بھی دہل ...
ہمسائے کے بچے سے تنگ آئے انسان کا معصوم کے ساتھ ایسا سلوک کہ آپ کا دل بھی دہل جائے گا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بدبخت شخص نے گھر کے راستے میں کھیلنے سے تنگ آ کر 5سالہ بچے کو گاڑی تلے کچل کر مارڈالا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ملٹن کینیس کے علاقے میں 42سالہ شخص ڈیوڈ کوویل کے گھر کے سامنے سڑک پر ہمسایوں کے بچے کھیلتے تھے جس سے وہ تنگ تھا۔ ایک روز 5سالہ ریلے فرگوسن سڑک پر کھیل رہا تھا کہ ڈیوڈ نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔ فرگوسن کو سر اور گردن میں شدید چوٹیں آئیں۔ اسے آکسفورڈ کے جان ریڈکلف ہسپتال لیجایا گیا چار روز بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ فرگوسن والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آئیلسبری کراﺅن کورٹ میں پیش کیا جہاں اسے مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ فرگوسن کے والدین نے عدالت کو بتایا کہ ”واقعے سے ایک روز قبل ملزم ہمارے گھر آیا تھا اور کہا تھا کہ اپنے بچوں کو مشترکہ سڑک پر کھیلنے سے روکو، میں ان سے تنگ آ چکا ہوں۔ اگلے ہی روز اس نے گاڑی ہمارے اکلوتے بیٹے پر چڑھا دی۔“ ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ”بچہ زمین پر بیٹھا ہوا تھا، میرا دھیان دوسری طرف ہونے کے باعث مجھے سڑک پر اس کی موجودگی کا پتا نہیں چل سکا اور گاڑی اس کے اوپر چڑھ گئی۔“ مقدمے کی آئندہ سماعت 21اکتوبر کو ہو گی جس میں اسے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -