قریبی مسلم ملک کا گوگل کے خلاف ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

قریبی مسلم ملک کا گوگل کے خلاف ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے
قریبی مسلم ملک کا گوگل کے خلاف ایسا اقدام کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا کی بے تاج بادشاہ ”گوگل“ دنیا بھر سے اربوں ڈالر کما تو رہی ہے مگر ہماری طرح ٹیکس ادا کرنے کو اس کا بھی دل نہیں چاہتا۔ انڈونیشیاءمیں بھی گوگل اربوں ڈالرز کی نادہندہ ہے جس پر گزشتہ روز انڈونیشین حکام نے جکارتہ میں موجود گوگل کے آفس پر چھاپہ مار ا ہے۔ ”دی جکارتہ پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق گوگل انڈونیشیاءسے کمائی گئی بیشتر دولت کا حساب کتاب اپنے ایشیاءپیسیفک ہیڈکوارٹرز سنگاپور میں رکھتا ہے۔ رواں سال جون کے مہینے میں انڈونیشین حکومت نے گوگل کا آڈٹ کرنا چاہا لیکن اس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے اور اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گوگل نے انڈونیشیاءمیں صرف گزشتہ ایک سال کے دوران 40کروڑ ڈالر(تقریباً40ارب روپے) کی ٹیکس چوری کی ہے۔ انڈونیشین حکام کے مطابق گوگل نے ملک میں کمائی گئی دولت پر گزشتہ پانچ سال سے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ دوسری طرف گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے تمام ٹیکس ادا کیے ہیں۔ اب ٹیکس چوری ثابت ہونے پر اسے 4گنا جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔انڈونیشین وزارت خزانہ کے شعبہ سپیشل ٹیکس پیئرز کے سربراہ محمد حنیف کا کہنا ہے کہ ”گزشتہ دو ہفتے کے دوران حکام نے کئی بار گوگل کے دفتر کے چکر لگائے اور انہیں آڈٹ کروانے اور ٹیکس ادا کرنے کو کہا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے جس پر گزشتہ روز چھاپہ مارا گیا ہے۔ ہر کسی کو ملکی قانون کا احترام اور اطاعت کرنی ہو گی۔ اگر کوئی آڈٹ کروانے سے انکار کرے گا تو ہم اس کا تعاقب کریں گے۔“امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈونیشیاءٹیکس ادا نہ کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -