بڑے یورپی ملک میں ایک مسلمان کو ایسا کام کرتے گرفتار کرلیا گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا

بڑے یورپی ملک میں ایک مسلمان کو ایسا کام کرتے گرفتار کرلیا گیا کہ جان کر آپ کو ...
بڑے یورپی ملک میں ایک مسلمان کو ایسا کام کرتے گرفتار کرلیا گیا کہ جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا

  

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کے شہر نیس میں ایک شدت پسند نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا تھا جس سے 84افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی اسی نوعیت کا دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا جہاں ایک ترک شہری نے اپنی کار سڑک کنارے چلتے شہریوں پر چڑھانے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے لوگ بروقت دوسری طرف کود گئے اور ان کی جان بچ گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر شدت پسند کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان تھامس کیب لنگر کے مطابق جب پولیس اہلکاروں نے شدت پسند کو گرفتار کیا تو وہ چلا رہا تھا ”اللہ میری مدد کر، اللہ اکبر۔“ تھامس کیب لنگرنے مزید بتایا کہ ”شدت پسند نے گاڑی سیدھی پیدل چلنے والوں پر چڑھانے کی کوشش کی جو ایک طرف کود گئے اور بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔“ رپورٹ کے مطابق ملزم کی گاڑی سے مبینہ طور پر مذہبی مواد بھی نکلا ہے جو وہ اپنے باپ سے مانگ کر لایا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -