وہ پتا جسے اگر آپ اپنے گھر میں جلائیں تو ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام ابھی کرنے لگ جائیں گے

وہ پتا جسے اگر آپ اپنے گھر میں جلائیں تو ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام ...
وہ پتا جسے اگر آپ اپنے گھر میں جلائیں تو ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ یہ کام ابھی کرنے لگ جائیں گے

  

لندن(نیوزڈیسک) کڑی پتے یا Bay leafکو کھانوں میں خوشبو اور مزیدار بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ تھکاوٹ بھی اتار سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے نظام تنفس کو صاف کرسکتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس میں موجود آکسیڈینٹس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے نکلتے ہیں اور عمر ڈھلنے کا عمل سست ہوتا ہے،یہ بیکٹیریا کے خالف زبردست طریقے سے کام کرتے ہوئے آپ کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔

آپ کو یہ کرنا ہے کہ ایک کڑی پتا لے کر اسے کسی دھاتی برتن میں رکھ کر آگ لگا دینی ہے۔کوشش کریں کہ اس کی دھوئیں سے کمرہ بھر جائے اور ساتھ ہی اس کے دھوئیں کو براہ راست اندر کھینچیں۔آپ کی تمام تھکاوٹ اورذہنی تناﺅ اس کے دھوئیں سے ختم ہوجائیں گی۔اس کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں:

*درد میں کمی

*دماغی سکون

*پسینے کے مسام کھل جائیں گے

*مدافعتی نظام مضبوط ہوگا

*دماغی کارکردگی بڑھے گی

*جوڑوں کے درد میں کمی ہوگی

آپ چاہیں تو کڑی پتے کو سر کی خشکی کو ختم کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔کڑی پتا کو گرم جوجوباتیل میں مکس کریںاور اس کی مدد سے سر کا مساج کرکے ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔چند ہی دنوں کے استعمال سے سر خشکی سے صاف ہوجائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -