اس طرح کے بالوں کو جلد سے نکالنے کے لئے آسان نسخہ

اس طرح کے بالوں کو جلد سے نکالنے کے لئے آسان نسخہ
اس طرح کے بالوں کو جلد سے نکالنے کے لئے آسان نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) ہماری جلد میں بال باہر کو نکلتے ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہونے لگتا ہے کہ بال اندر کی جانب بڑھنے لگتے ہیں۔یونیورسٹی آف الباما کا کہنا ہے کہ ایسے بال عموماًان لوگوں میں زیادہ نکلتے ہیں جن کے بال گھنگریالے ہوتے ہیں۔جن لوگوں کو یہ تکلیف ہوتی ہے انہوں نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ اس طرح کے بالوں کے ساتھ پیپ والا چھوٹا سا دانہ بھی بن جاتا ہے جس کی وجہ سے تکلیف میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ان بالوں سے جان چھڑانا زیادہ مشکل نہیں ہے،آئیے آپ کو طریقوں سے آگاہ کرتے ہیں۔
چینی کے ذریعے
ایک کپ چینی کو آدھا کپ جوجوبایا زیتون کے تیل میں مکس کریں،دس قطرے نیاز بو اور دس قطرے ٹی ٹری آئل کے شامل کریں۔اب اس سکرب کو متاثرہ حصے پر لگائیںاور چند منٹ تک مساج کریں۔اب نیم گرم پانی سے دھولیں،اس سکرب کو ہفتے میں دو بار جلد پر لگانے سے آپ کو ان بالوں سے نجات مل جائے گی۔
بیکنگ سوڈا
ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک کپ پانی میں مکس کریں،اب اس آمیزے کو متاثرہ جگہ پرلگائیں۔پانچ منٹ بعد اس جگہ کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں،دن میں یہ آمیزہ دو سے تین بار لگائیں۔
ٹی ٹری آئل
پانچ قطرے ٹی ٹری آئل اور دوبڑے چمچ صاف پانی کے مکس کریں اور متاثرہ جگہ پرلگائیںاور دس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں،یہ طریقہ دن میں دو سے تین بار آزمائیں۔
ٹی بیگز
گرم پانی میں ٹی بیگ کو بھگوکر متاثرہ جگہ پرلگائیں اوردو سے تین منٹ تک رگڑیں،یہ عمل دن میں متعدد بار دہرائیں۔
شہد
انٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے شہد جلد کے لئے بہت مفید ہے۔شہد کو متاثرہ جگہ پر لگائیںاور10منٹ تک لگارہنے دیں،اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے جلد کو دھولیں،یہ عمل دن میں تین سے چار بار دہرائیں۔
سیب کا سرکہ
اس سرکے کو کسی روئی کی تیلی سے جلد پرلگائیں اور جلد میں خشک ہونے دیںاور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔یہ عمل دن میں کم از کم دوبار دہرائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -