پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند، لاہور بھی اندھیرے میں ڈوب گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ، خیبر پختونخوا، اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقو ں میں بجلی بند،لاہور کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی غائب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے متعددفیڈرز بند ہو گئے ہیں،فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شیخوپورہ ، سرگودھااورسیالکوٹ میں بھی پچھلے 4گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔لاہور کے بیشتر علاقے جن میں دھرم پورہ ، سمن آباد ، گلشن راوی ،اقبال ٹاون، کینٹ ، بیدیاں روڑ اور دھرم پورہ بجلی سے محرو م ہیں۔
واپدا حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث کچھ فیڈرز بند ہو گئے ہیں،جنھیں جلد ٹھیک کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔