ہالینڈ کی کمپنی اینگرو فوڈز کے 50 ملین حصص خریدے گی ، مالیت کا تخمینہ 7.6 ارب روپے ہے

ہالینڈ کی کمپنی اینگرو فوڈز کے 50 ملین حصص خریدے گی ، مالیت کا تخمینہ 7.6 ارب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ہالینڈ کی کمپنی اینگرو فوڈز کے 50 ملین حصص خریدے گی جن کو مالیت کا تخمینہ 7.6 ارب روپے ہے۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی فرائز مین کمپنیا انٹرنیشنل ہولڈنگ بی وی نے اینگرو فوڈز کے 49.8 ملین شیئرز خریدنے کی پیش کش کی ہے ۔ کمپنی کی جانب سے اینگرو فوڈز کو 151.85 روپے فی حصص کی قیمت پر خریداری کی گئی ہے۔ حصص کی خریداری سے ہالینڈ کی کمپنی اینگرو فوڈز کے جاری کردہ مجموعی عام حصص میں 6.5 فی کی مالک بن جائے گی۔
اور ہالینڈ کی جانب سے ڈیری کے مقامی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے صنعت کی ترقی میں مدد حاصل ہو گی۔

مزید :

کامرس -