پاکستان کی اقتصادی شرح نمو5.2فیصد تک پہنچنے کا امکان

پاکستان کی اقتصادی شرح نمو5.2فیصد تک پہنچنے کا امکان

  

اسلام آباد( آن لائن ) توانائی کی فراہمی امن و امان کی بہتر صورتحال اور حکومتی اصلاحات کے بعد پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کی نئی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ معروف بزنس مین احسن الیاس مرزا نے کہا کہ پاکستان ترقی کیساتھ ساتھ معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے اور پاکستان میں سی پیک منصوبہ اس کی تقدیر بدل دیگا انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی طور پر پاکستان سے جنگ نہیں کرسکتا اقتصادی راداری منصوبہ مکمل ہونے پر مودی سرکار نہ صرف پاکستان سے بہتر تعلقات قائم کریگی بلکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت میں بھی معاونت بھارت کے حق میں بہتر رہے گی کیونکہ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے بعد بھارتی معیشت کو ہوگا۔

مزید :

کامرس -