حکومت پنجاب کے خالص دودھ کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، ڈاکٹر فخر
لاہور(جنرل رپورٹر)خالص دودھ کی فراہمی اور پینے سے ہی ہماری آنے والی نسلیں توانا اور صحتمند ہو ں گی اور حکومت پنجاب کے عوام الناس کو خالص دودھ کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پنجاب حکومت نے مرغ بانی،بیل پال سکیم کو متعارف کروا کر محکمہ لا ئیو سٹاک کو مضبوط کرنے کے ساتھ عوام الناس کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے ٹا ؤن ہال میں منعقدہ دودھ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یو نیورسٹی ڈاکٹر فخر امام،ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان،ایم پی اے چوہدری گلزار،ایم پی اے وحید گل،شاہد قادر،محسن بھٹی اور ڈاکٹر زبیر باری نے خطابات کیے۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی بہت اچھا کام کر رہی ہے اور کورٹ کے کمنٹس اور فیصلے بھی حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ واحد چیز ہے جو آپ کی آنے والی نسلوں کی ذہنی نشو و نما کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اشیاء کی Average Hightکم ہو رہی ہے اور اس کی وجہ غذا کی ہے۔
۔انہوں نے کہا کہ میرا اور آپ کا فرض ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے اچھا ما حول چھوڑ کر جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوڈ اتھارٹی نے اس پر اچھا کام کیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ لاہور کی دونوں گوالہ کا لونیوں کا سروے کروا لیا ہے دونوں گوالہ کا لونیوں کو اچھی اور ماڈل گوالہ کا لونی بنائیں گے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں گے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔