سندر شریف میں حضرت بابا فرید ؒ کا ختم شریف 4 اکتوبر کو ہو گا

سندر شریف میں حضرت بابا فرید ؒ کا ختم شریف 4 اکتوبر کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) شیخ شیوخ العالم حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کا سالانہ ختم شریف دربار
عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف میں 4 اکتوبر بروز منگل کو ہو گا ۔سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی چشتی صبح ساڑھے آٹھ بجے ختم شریف کا آغاز دربار عالیہ سندر شریف پر حاضری سے کریں گے جس کے بعد سجادہ نشین سید محمد حبیب عرفانی ’’ اولیاء اللہ اور امن کا پیغام‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔ جس کے بعد محفل سماع ہو گی۔ ختم شریف کے اختتام پرملک و ملت کی سلامتی کے لئے دعاہو گی اورلنگر تقسیم کیا جائے گا ۔ ختم شریف میں ملک و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے ۔