فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 30 ستمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.5877 فیصد سالانہ مقرر

فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 30 ستمبر ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 30 ستمبر کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.5877 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.3377 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1263 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8763 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0754 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8254 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -