اگست کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 10فیصد کی کمی

اگست کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 10فیصد کی کمی

  

لاہور ( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال اگست کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 10فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال اگست کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 7.906 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جولائی 2016 کے دوران چالوں کی برآمد سے 8.793 ارب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 کے مقابلے میں اگست 2016 کے دوران چاول کی برآمدات میں 10.09فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

مزید :

کامرس -