گورنمنٹ سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘اچھرہ‘ کے اساتذہ وطلبہ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ
لاہور(جنرل رپورٹر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘اچھرہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ شاہدرہ ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ کالج راوی روڈ‘ شاہدرہ‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ سمن آباد‘ پونچھ روڈ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شیش محل‘ بلال گنج‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شیش محل‘ بلال گنج‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘گرلز مڈل کالونی‘ چوہدری کالونی‘ سمن آباد‘لاہورکا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد735تھی۔