آسٹریا نے ایران سے خام تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی

آسٹریا نے ایران سے خام تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر دی

  

ویانا(این این آئی) پابندیوں کے خاتمے کے بعد آسٹریا نے ایران سے خام تیل کی خریداری دوبارہ شروع کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ بیرل خام تیل کی خریدا ہے ۔ تہران میں آسٹریا کے سفیر فریڈرش اشٹفٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا ایران سے تیل کے علاوہ زعفران، کپاس، اخروٹ اور دوسری زرعی اجناس بھی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آسٹریا کے سفیر نے کہا کہ امید ہے کہ تجارتی اور اقتصادی لین دین میں اضافے کے بعد ایران اور آسٹریا کے درمیان تعاون پابندیوں سے پہلے والی پوزیشن پر لوٹ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد آسٹریا کا ایک بینک ایران میں اپنی برانچ قائم کرے گا تاکہ رقوم کے تبادلے میں حائل مشکلات کو دور کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -