کو آپریٹو بنک فصل ربیع کیلئے 2ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کرے گا
لاہور ( کامرس رپورٹر) صو بائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنی رہائیش گاہ پر کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ پراونشل کو آپریٹو بنک فصل ربیع کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے زرعی کو آپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے آ سان شرائط پر تقسیم کرے گا۔حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں جن کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے کو تر جیح دی جائے گی۔تاکہ وہ متا ثرہ رقبہ پر زیادہ سے زیادہ غذ ائی اجناس پیدا کر کے اپنے نقصان کی تلافی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو بنک کی تمام شاخوں کو کمپیو ٹرائزڈ کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایم مشینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔صوبے کے تمام بنک افسران و اہلکاران کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے جس کی بنا پربنک تیز رفتار ترقی رفتار ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو ہے۔بنک کاشتکاروں کو زرعی آلات کی خریداری میں بھی قرضہ جات کی فراہمی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔