عالمی معیشت میں ترقی تجارت بڑھانے میں پوشیدہ ہے، لاگارڈ

عالمی معیشت میں ترقی تجارت بڑھانے میں پوشیدہ ہے، لاگارڈ

  

شکاگو (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی معیشت کو کساد بازاری سے بچانے کیلیے تجارت کو فروغ دیں۔لاگارڈ نے شکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا اور کہا کہ مقامی پیداوار کے تحفظ پر مبنی پالیسیوں نے عالمی تجارت کی راہیں مسدود کر دی ہیں لہذا اگر ہم عالمی تجارت کو فروغ دیں تو اس سے بین الاقوامی معاشی کساد بازاری روکنے میں مدد ملے گی۔لاگارڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکہ، یورو زون، چین اور بھارت جیسے ممالک کی اقتصادی ترقی سسْتی کا شکار ہے جس کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عالمی اقوام سے کہا ک وہ معاشی ترقی کیلیے اپنی پالیسیاں مرتب دیتے ہوئے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -