سٹیج آرٹسٹ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 18اکتوبر تک توسیع

سٹیج آرٹسٹ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 18اکتوبر تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرانے کے مقدمہ میں ملوث سٹیج آرٹسٹ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں 18اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سٹیج آرٹسٹ ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں مدعی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کئے جبکہ عدالت نے ہنی شہزادی کے وکیل کو آئندہ تاریخ پر اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی عدالت نے تفتیشی آفیسر کو بھی آئندہ تاریخ پر مکمل ریکاڑد پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مکمل ریکارڈ نہ آنے کی وجہ سے عدالت نے ہنی شہزادی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ہے ،اس کیس میں رانا فہیم مفرور ہے، ہنی شہزادی اوررانا فہیم کے خلاف تھانہ جوہر ٹاون پولیس نے 2015ء میں مقدمہ درج کیا، ہنی شہزادی پر الزام ہے کہ اس نے رانا فہیم کے ساتھ مل کر محمود احمد بھٹی کو فائرنگ کے زخمی کیا تھا۔