حکومت نے مالی اخراجات کو کم کرنے کیلئے ضمنی الیکشن کروانے کے سلسلہ کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

حکومت نے مالی اخراجات کو کم کرنے کیلئے ضمنی الیکشن کروانے کے سلسلہ کو ختم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا( آن لائن ) حکومت نے مالی اخراجات کو کم کرنے کیلئے ضمنی الیکشن کروانے کے سلسلہ کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا ذرائع کے مطابق آئندہ کسی بھی منتخب نمائندے کے وفات پا جانے یا نشست چھوڑنے کی صورت میں ضمنی الیکشن کروانے کی بجائے دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار کو اس نشست کا اہل قرار دیدیا جائیگا تاکہ ضمنی الیکشن میں اٹھنے والے اخراجات سے بچا جاسکے ۔
ایک ضمنی الیکشن پر حکومت کو کروڑوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں جس پر حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے باہمی مشاورت کے بعد یہ قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے کہ نشست چھوڑنے یا وفات پاجانے کی صورت میں متعلقہ عہدیدار کی جگہ پر دوسرے نمبر پر آنیوالا امیدوار خود بخود اس سیٹ کا اہل ہوجائیگا۔

مزید :

کامرس -