منشیات کے مقدمہ میں دو مجرموں کو قید و جرمانہ کی سزاء

منشیات کے مقدمہ میں دو مجرموں کو قید و جرمانہ کی سزاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج گلزاراحمد خالد نے مجموعی طور پر10کلو چرس کے مقدمہ میں ملوث دو مجرموں کو 5،5سال قید اور 30، 30ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنا دی ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تھانہ ریلوے پولیس نے ایواب اور محمود کے خلاف 5، 5کلو چرس رکھنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا تھا، عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی ،عدالت نے گزشتہ رو ز وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں مجرموں کو 5،5سال قید اور 30،30ہزارروپے جرمانے کی سزا ء کا حکم سنا دیا ہے ،ریلوے پولیس نے دونوں مجرموں کو اسٹیشن کے قریب سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔