15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 68 ویں قرعہ اندازی کل ہوگی
لاہور ( کامرس رپورٹر) 15 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 68 ویں قرعہ اندازی کل 3 اکتوبر بروز سوموار فیصل آباد میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام 3 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔