صدرپریس کلب نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث چندی گڑھ کا دورہ منسوخ کردیا

صدرپریس کلب نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث چندی گڑھ کا دورہ منسوخ کردیا

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور پریس کلب نے پاک بھارت صورتحال میں کشیدگی کے باعث چندی گڑھ کا دورہ منسوخ کردیاہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے دورہ منسوخ کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ جنگیں مسائل کا کہیں بھی حل نہیں ہوتیں اور قوموں کو بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی آنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت جنگی جنون کو چھوڑ کر تمام حل طلب مسائل کے لئے گفتگو کا سلسلہ بحال کرے۔

اور کھلے دل اور مثبت سوچ کے ساتھ خطے کو جنگوں کی تباہی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ لاہور پریس کلب کے سیکرٹری شاداب ریاض اور گورننگ باڈی نے اس امر کا اظہار کیا کہ لاہور کی صحافی برادری اور ہمسایہ ممالک میں امن کی ہر کوشش میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -