ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، رسک ریٹ کم ہوگیا

ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے، رسک ریٹ کم ہوگیا

  

تہران (این این آئی) ایران کے زر مبادلہ کے ذخائر 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ایران کے چیئر مین ایکسپورٹ گارنٹی فنڈ سید کمال سید علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے زرمبادلہ کے ذخائر100 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں اور ایران کا رسک ریٹ کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی اقتصادی توانائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور ادائیگیوں کے شاندار ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یورپی اقتصادی تعاون تنظیم نے ایران کے رسک ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا برآمد کنندگان کیلئے چار اقسام کے نئے ضمانت نامے جاری کرنے کا اردہ ہے جن میں عارضی کسٹم انٹری پر گارنٹی، زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی صورت میں رسک کوریج، خاص منصوبوں کیلئے ضمانت ناموں کا اجرا اور انٹرنل کریڈٹ بیمہ شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -