غیر معیاری کھانا دینے پر اکبر کیٹرز کے خلاف دائر 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے شادی کی تقریب میں غیر معیاری کھانا دینے پر اکبر کیٹرز کے خلاف دائر 10لاکھ روپے ہرجانے کے دعوی دائر کردیا،عدالت نے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ کیٹرزمالک سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ مذکورہ دعویٰ درخواست گزاراحمد کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل نے اکبرکیٹرز سے اپنے خاندان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے انتظامات کرائے تھے۔ تقریب کے دن کھانا دینے میں تاخیر کر دی اور جو کھانا دیا گیا تھاوہ بھی انتہائی غیر معیاری تھا۔
دعوے میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شادی کے دن غیر معیاری اور تاخیر سے کھانا فراہم کرنے پر سائل کو اکبر کیٹرز سے دس لاکھ روپے ہرجانہ دلوائے۔فاضل عدالت نے آئندہ پیشی پر مذکورہ کیٹرز مالک سے جواب طلب کرلیا ہے۔