تابندہ قتل کیس کی سماعت ملتوی

تابندہ قتل کیس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال نے تابندہ قتل کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کوطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے میں ملوث سابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ فاروق محسن اور ڈاکٹر آفتاب پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے اپنے خلافلگائے گئے الزامات کی صحت سے انکارکردیاجس وجہ سے عدالت نے آئندہ پیشی پر استغاثہ کے گواہان کوطلب کرلیاہے۔ ملزمان کے خلافتھانہ سر ور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے گزشتہ برس تابندہ کو قتل کردیاتھا۔

یاد رہے کہ مقدمے میں ملوث دونوں ملزم ضمانت پرہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -